قومی اثاثے ملک اور عوام کے امانت ہیں‘محمد اسلم خان

May 02, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو پختونخوا ور ال ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کا یوم مزدور کے موقع پر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیاحتجاج میں پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہ ذوالقرنین، محمد اسلم خان، کامریڈ انور زیب، سید طاہر عباس، سریر خان طلا خان اور دیگر مزدور تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ قومی اداروں واپڈا، پی ائی اے، ریلوے، ایئرپورٹس، بلدیاتی ادارے، یونیورسٹیز کالجز، کی نجکاری کی شدید مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اثاثے ملک اور عوام کے امانت ہیں جسےبیچنا ملک سے غداری کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اداروں کی نجکاری نہ منظو رہے، مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کے تنخواہ اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔