پنجاب اولمپکس کے انتخابات مکمل سندھ کے رواں ماہ ہونگے

May 04, 2024

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) صوبائی اولمپکس ایسوسی ایشنوں کے انتخابی عمل شروع ہوگیا۔ سندھ اولمپکس کے انتخابات 20 مئی پیر کو ساڑھے تین بجے کراچی جیم خانہ میں ہوں گے۔ اس سے قبل پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد عامر جان صدر، وقار عل سکریٹری، اظہار الحق خزانچی کے علاوہ دیگر عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا، ادریس حیدر خواجہ کسی عہدے پر نہیں آسکے، پی او اے نے نئے آئین کے تحت تمام صوبائی اولمپکس ایسوسی ایشنوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ ختم کردیا ہے۔