پہلا ٹی 20 بنگلہ دیش کے نام

May 04, 2024

چٹوگرام (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے پہلے ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 8وکٹ سے ہرادیا۔ ناکام ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 124 پر ڈھیر ہوگئی۔ ہوم سائیڈ نے ہدف دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ تنزید حسن نے ناقابل شکست 67 اور توحید ہردوئے نے 33رنز بنائے۔