خاتون ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی 14 سال قید کی سزا کالعدم، ہائیکورٹ کا رہا کرنیکا حکم

May 04, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے اسکول ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی 14سال سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئےملزم امجد علی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے لکھا کہFIR پانچ روز بعد درج ہوئی،تاخیر سے مقدمہ درج کرنے پر شک و شبہات،گواہان کےبیانات میں تضاد پایا گیا، وقوعہ کی ایف آئی آر پانچ روز بعد درج ہوئی ،متاثرہ سکول ٹیچر نے تین روز تک کسی کو وقوعے کے بارے میں نہیں بتایا ،متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں کی ،تاخیر سے مقدمہ درج کرنے پر شک و شبہات پیدا کرتا ہے ،لیڈی ڈاکٹر کے مطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا ،گواہان کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔