سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 115 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری

May 04, 2024

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 115ارب 45کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، ان میں سے 98ارب 16کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کے دو میگا منصوبوں کو توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا، اجلاس میں زراعت اور خوراک کے شعبے سے متعلق "سندھ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ منصوبہ جسکی لاگت 38,360 ملین ہے منظوری دی گئی ،اس منصوبے کا مقصد سندھ میں مویشیوں اور آبی زراعت کے شعبوں کی مسابقت، شمولیت، موسمیاتی لچک اور پائیداری کو بڑھانا ہے۔ توانائی کے شعبے سے متعلق منصوبہ " اسلام آباد ویسٹ سب سٹیشن (نظرثانی شدہ)" منصوبہ جس کی مالیت 59,801 ملین ہے کی منظوری دی گئی۔