تھر کول بلاک ٹو کے لئے اسٹیج ٹیرف کی منظوری

May 04, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (TCEB) نے متفقہ طور پر تھر کول بلاک-II کان کیلئے کمرشل آپریشنز ڈیٹ (COD) اسٹیج ٹیرف کی منظوری دے دی اور تھر کول بلاک -II مائن کیلئے کنٹریکٹ اسٹیج ٹیرف کے جائزے میں نظرثانی شدہ فنانسنگ کی شرائط بھی منظور کر لی ، انرجی بورڈ کا اجلاس چیئرمین بورڈ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔