ایف آئی اے میں 60 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی

May 04, 2024

کراچی(اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے ایف آئی اے میں60اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیگل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس عہدے پر تعینات کے لیے تقریباً 8ہزار امیدواروں نے امتحان اور انٹرویو دیے جس کے بعد مذکورہ افراد جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں اور جن کا تعلق ملک کے تمام صوبوں سے ہے ان کا انتخاب کر لیا گیا۔ اس حوالے سے 60 منتخب امیدواروں نے مارچ اور اپریل کے مہینوں میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں جوائننگ دے دی تھی۔ اب ان کو مختلف شہروں میں تعینات کیا جائے گا۔