صنعتکار ہمایوں برکت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرنے کا حکم

May 04, 2024

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سینئر سول جج حیدر آباد نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر معروف صنعت کار سیٹھ ہمایوں برکت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے SHO حسین آباد کو گرفتار کر کے 8مئی کو پیش کرنیکاحکم دیدیاہے، عدالت میں بلیوارڈ ہوٹل اینڈ کلب میں سرمایہ کاری کرنیوالے شہری عدیل حسین چانگ نے 31مئی 2023کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے گذشتہ سماعت میں سیٹھ ہمایوں برکت کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔