شادی شدہ جوڑوں کو میرج سرٹیفکیٹ چند گھنٹوں میں دینے کا فیصلہ

May 04, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں شادی شدہ جوڑے میرج سرٹیفکیٹ چند گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آسانی پیدا کی جائے اور جلد سے جلد اس کو متعلقہ جوڑے کو دیا جائے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز، لوکل گورنمنٹ دفاتر اور خدمت مراکز میں میرج سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔