چیف کمشنر اسلام آباد کی آئی جی سے ملاقات،تھانوں کی تزئین و آرائش پر غور

May 18, 2024

اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر) چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے آئی جی سے اہم ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیف کمشنر آئی جی پولیس کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے تمام تھانوں کی جامع تزئین و آرائش کریں گے ۔ چیف کمشنرنے کہا کہ تھانوں کی تزئین و آرائش کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور پولیس فورس کے اندر کام کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔ چیف کمشنر تھانوں کی تزئین و آرائش کو بروقت اور موثر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے منصوبے کی خود نگرانی کریں گے۔