تعلیمی اداروں میں گرما تعطیلات کا اعلان، آج سے سکولوں کے اوقات بھی تبدیل

May 18, 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) صوبے میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پنجاب میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ تعطیلات يکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔ جبکہ 10مئی سے سکولوں کے اوقات بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ آج سے سکول کے اوقات کارصبح7 تا 11:30 بجے تک ہونگے۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر د یا گیا ہے۔