جعلی ادویات کی فروخت کے الزام میں ایک شخص گرفتار

May 04, 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث مظہر اقبال کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ملزم ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع عیسی جی نامی میڈیکل سٹور کا ملازم ہے۔گزشتہ ہفتے بھی مذکورہ میڈیکل سٹور سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا ۔