موسمیاتی تبدیلیوں، معاشی مسائل اور بے روزگاری کے مسائل بڑھ رہے ہیں،گیر تھامس

May 04, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )‎کنٹری ڈائریکٹر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن گیر تھامس نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں، معاشی مسائل اور بے روزگاری کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ایسا معاشرہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے جہاں مزدور کی فلاح کی بات ہو۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم مزدور کے حوالے سے تقریب منعقد ہو ئی۔کمشنر سوشل سکیورٹی ہسپتال رابعہ اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم تب تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ان کا مزدور ترقی نہیں کرتا۔ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ پاکستان میں لیبر لاء پرمکمل عمل نہیں ہورہا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔