ماتحت عدلیہ کے ججوں کا KE یونیورسٹی کا دورہ، پوسٹمارٹم دیکھے

May 04, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں نئے تعینات ہونے والے 9 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔اس گروپ کی سربراہی ڈائریکٹر پروگرام اکیڈمک پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی منصور احمد خان کر رہے تھے۔شرکاء کو متعدد پوسٹ مارٹم دکھائے گئے ۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے یونیورسٹی کی 163 سالہ شاندار طبی خدمات پر روشنی ڈالی ڈائریکٹر پروگرام اکیڈمک پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی نے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نےکہاکہ فیکلٹی کو پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔