پریذیڈنٹ کپ، غنی گلاس اور ایس این جی پی اپنے میچز میں کامیاب

May 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتے کو ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس نے کامیابی حاصل کی۔ غنی گلاس کے حسین طلعت اور پی ٹی وی کے وقارحسین نے سنچریاں اسکور کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایس این جی پی ایل نے پی ٹی وی کو 65 رنز سے ہرادیا۔ایس این جی پی ایل نے 328رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق68 حسیب اللہ 62 اور عبدالصمد 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فرحان شفیق اور جہانداد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ناکام ٹیم 263رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ وقارحسین نے 109 رنز بنائے ۔ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں غنی گلاس نے کے آر ایل کو ایک رن سے شکست دیدی۔غنی گلاس نےمقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنائے۔حسین طلعت نے 107 رنز بنائے کے آر ایل کی ٹیم جواب میں 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا پائی۔