شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کرینگے، پی سی بی

May 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور حسن علی انگلینڈ میں ہیں،دونوں آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گےشاہین آفریدی نےبھی سے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھارت میں اپنا اسائنمنٹ مکمل کرنے کے فوراً بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ان کے ٹیم میں شامل ہونے تک اظہر محمود ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔لاہور میں ہفتے کوپاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں ۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے لیے نام یہ ہیں۔وہاب ریاض ( سینئر ٹیم منیجر) منصور رانا ( ٹیم منیجر) اظہر محمود ( آئرلینڈ کے لیے ہیڈ کوچ اور گیری کرسٹن کی ٹیم میں شمولیت کے بعد انگلینڈ ٹور کے لیے اسسٹنٹ کوچ ) ہوں گے۔محمد یوسف ( بیٹنگ کوچ ) آفتاب خان ( فیلڈنگ کوچ ) کلف ڈیکن ( فزیو تھراپسٹ ) ارتضیٰ کمیل (چیف سیکورٹی آفیسر ) محمد عمران (میسوئر ) محمد خرم سرور ( ٹیم ڈاکٹر) طلحہ اعجاز ( انالسٹ ) رضا کچلو ( میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر ) اور ڈریکس سائمن (ا سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ )