آسٹریلیا کی والی بال ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی

May 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم 26مئی کو پاکستان پہنچے گی،دونوں ملکوں کے درمیان تین میچز کی سیریز 28 سے 30 مئی تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری یعقوب نے کہا کہ بڑے بڑے ملکوں کی ٹیمیں پاکستان کے ساتھ سیریز کے میچ کھیلنے چاہتی ہیں۔