امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

May 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکا نےآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔علی خان کی ہیمسٹرنگ انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔علی خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کے میوزک ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا۔امریکا کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے سوربھ نیتراولکر اور امریکا کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اسٹیون ٹیلر جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ٹیم میں آف اسپنر ملند کمار بھی شاملہیں، انہوں نے کینیڈا کے خلاف سیریز میں زبردست ڈیبیو کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ ملی۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہےمونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر،ریزرو کھلاڑیوں میں گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل، یاسر محمدکو رکھا گیا ہے۔