جینیاتی نقائص دماغی فالج کے ایک چوتھائی کیسز کی وجہ ہیں، تحقیق

May 05, 2024

کینبرا(شِنہوا)چین اورآسٹریلیا کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق جینیاتی نقائص دماغی فالج (سی پی)کے 24.5 فیصد کیسز کی وجہ ہیں۔ چین کی فودان یونیورسٹی اورژینگ ژو یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کے محققین نے دماغی فالج کا شکار 1ہزار 500سے زیادہ چینی بچوں پردنیا کی ابتک کی سب سے بڑی تحقیق میں حصہ لیا۔ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ تحقیق ممتاز سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں یکم مئی کو شائع ہوئی۔ تحقیق میں جدید جینومک سیکوینسنگ کا استعمال کیا گیا جس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ پیدائش کے وقت آکسیجن کی کمی کا شکار بچوں کے سی پی کیسز میں جینیاتی تغیر نمایاں طور پر زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آکسیجن کی کمی بنیادی جینیاتی خرابی کی ثانوی وجہ ہو سکتی ہے۔