پرویز الٰہی سے جیل میں اہلخانہ کی ملاقات

May 05, 2024

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الہی سے ان کے اہل خانہ نے سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ کو اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی سے قیصرہ الہی،راسخ الہی اور بسمہ نے ملاقات کی ،یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔