7مختلف ادویہ کے بیج غیر معیاری اورمضر صحت قرار

May 05, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈرگ کنٹرول پنجاب نے7 مختلف ادویات کے بیچ غیر معیاری و مضر قرار دیدیئے فوری مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے ، جن میں ایروسول سپرے بائیکولر کے 2 بیچ لیب ٹیسٹ میں فیل قرار پائے گئے ہیں سسپنشن کیرٹرون کا ایک سیمپل ،انفیوژن ایناروب ، انجکشن ایزانیکس ایک گرام بھی غیر معیاری ،انجکشن فیمیزول، انفیوژن سائی پیک کا بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔