فلسطین کیلئے مسلمان حکمرانوں کوایک ہونا ہوگا،ملی مجلس شرعی

May 05, 2024

لاہور(خبرنگار)ملی مجلس شرعی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماءنے نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین کے لئے ایک ہونا ہوگا، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنے دیں گے، تعلیمی داروں میں طلباءکے درمیان موسیقی کے مقابلوں کو آئین اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے اور اس اقدام کی سختی مذمت کی ہے ۔ملی مجلس شرعی میں شامل علماءصدر مولانا زاہد الراشدی ، جنرل سیکرٹری مولاناڈاکٹر محمد امین ،مولانا عبدالرو ف ملک، مولانا سردار محمد خان لغاری، علامہ ہشام الٰہی ظہیر ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،ڈاکٹرمفتی محمد کریم خان، مولانا عبدالرو ف فاروقی، حافظ محمد عمران طحاوی، حاجی عبداللطیف چیمہ، مولانا غضنفر عزیز، حافظ ڈاکٹر محمد سلیم، مولانا عبداللہ مدنی ،مولانا قاری محمد عثمان رمضان،صاحبزادہ محمد فاروق قادری،علامہ توقیر عباس، مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی،مولانا مفتی محمد عمران انور نظامی، مولاناحافظ نعمان حامداور دیگر علماءکرام نے کہا کہ حکومت چاروں طرف سے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہے۔ اور FATFسے نکلنے کے لئے اوقاف کے تحت بنائے گئے قوانین کے ذریعے دینی جماعتوں سمیت ملک کی دیگر نظریاتی سرحدوں کی محافظ تنظیموں پر لبرل مافیا کو مسلط کرنا چاہتی ہے، جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ، تعلیم نظام اورنئی نسل کو بھی بچائیں گے۔