26 سماج دشمن پکڑے گئے

May 05, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 14ملزموں کو گرفتار کرکے 4کلو گرام چرس اور76لٹرشراب برآمد کرلی ۔ 5ملزموں تین پستول ، رائفل کلاشنکوف اور چھری برآمد کر لی گئی۔تھانہ صادق آباد پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے چوری شدہ 2موٹرسائیکل، 10ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ روات پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث 2ملزموں سے مسروقہ رقم 4لاکھ 15ہزار روپے اور طلائی زیورات برآمد کر لئے۔اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن چار منشیا ت فروشوں کو گرفتارکرکےہیر وئن، آ ئس اور چرس برآمد کرلی ۔