انڈہ پھینکنے پر فرانسیسی سیاستدان کا خاتون پر تشدد

May 05, 2024


فرانس میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان ایرک زیمور پر انتخابی مہم کے دوران انڈے اور پانی پھینک دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرک زیمور نے واقعے کے بعد خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

موقع پر موجود دیگر افراد نے بھی سیاستدان کے خلاف نعرے بازی کی۔

بعد ازاں ان کے وکیل نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد باقاعدہ شکایت درج کرائیں گے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔