ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج، رفح آپریشن نہ کرنے کا مطالبہ

May 05, 2024

فائل فوٹو

غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کر کے حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مغویوں کو بحفاظت اسرائیل واپس لایا جائے۔

مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے قبل بھی اسرائیل میں ہونے والے مظاہروں میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی طلبا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔