برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے، صادق خان

May 05, 2024

میئر لندن صادق خان—فائل فوٹو

تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

صادق خان نے کہا ہے کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونا میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھرپور کام کیا، لندن کے شہریوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

صادق خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔