امید ہے وزیرِاعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، کیئر اسٹارمر

May 05, 2024

لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر—فائل فوٹو

برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں۔

سرکیئر اسٹارمر نےکہا ہے کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

صادق خان نے کہا ہے کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونا میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھرپور کام کیا، لندن کے شہریوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

صادق خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔