شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے: محسن نقوی

May 05, 2024

محسن نقوی--- فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے کانسٹیبل عثمان غنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل عثمان غنی نے وطن عزیز کے امن کے لیے اپنی قیمتی جان نچھاور کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے اور اتحاد کی قوت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کانسٹیبل عثمان ٹانک میں شان خیل کورونہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔