اسرائیل میں الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ، نیتن یاہو کابینہ نے منظوری دیدی

May 05, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیل میں قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے الجزیرہ چینل بند کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ الجزیرہ چینل کی عارضی بندش کے حق میں پہلے ہی ووٹ دے چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں فلسطین کی حمایت پر اسرائیل نے الجزیرہ چینل کو قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں الجزیرہ نیٹ ورک بند کرنے کا وقت ابھی نہیں بتایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سےالجزیرہ کے بیورو چیف نے کہا کہ اسرائیل کا فیصلہ خطرناک اور سیاسی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے الجزیرہ کی لیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔