آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کو نشہ آور چیز دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائےجانے کا انکشاف

May 05, 2024

آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کی رکن پارلیمنٹ نے پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دی گئی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

برٹنی لاؤگا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسپتال میں ہونے والے ٹیسٹوں سے جسم میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جو انہوں نے لی ہی نہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مادے نے انہیں نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔

لاؤگا سے مبینہ طور پر دوسری خواتین نے بھی رابطہ کیا، جن کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا اور انہیں بھی اس شام نشہ آور چیز دی گئی تھی۔