الجزیرہ بند کرنے کا اسرائیلی فیصلہ مجرمانہ ہے، چینل انتظامیہ

May 05, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر اتوار کو اسرائیلی حکام کی جانب سے چھاپہ مارنے اور وہاں سے سامان زبردستی اٹھا کر لیجانے کے حوالے سے چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں الجزیرہ نیٹ ورک بند کرنے کا وقت ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔

الجزیرہچینل انتظامیہ نے اسرائیلی فیصلے کو مجرمانہ اقدام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

الجزیرہ کے بیورو چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فیصلہ خطرناک اور سیاسی ہے، اسرائیلی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے الجزیرہ کی لیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔

اس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے اسکی منظوری دے دی۔

دریں اثنا عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں فلسطین کی حمایت پر اسرائیل نے الجزیرہ چینل کو قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا۔