مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جارحیت، کشمیری رہنما کی عمارت گرادی

May 05, 2024

فائل فوٹو۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سرکار کی ریاستی جارحیت جاری ہے۔ قابض انتظامیہ نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مقامی رہنما شیخ زید کی عمارت گرا دی۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی جماعت (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما کی املاک کے خلاف غیر قانونی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے کہنے پر سرکاری مشینری کا سیاسی اسکورنگ کےلیے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔