چینی صدر شی جن پنگ کا پانچ سال بعد یورپ کا پہلا دورہ، فرانس پہنچ گئے

May 05, 2024

چینی صدر کا پیرس پہنچنے پر اورلی ایئرپورٹ پر استقبال کیا جا رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

چین کے صدر شی جن پنگ پانچ سال کے بعد یورپ کا پہلا دورہ کر رہے ہیں، وہ اس سلسلے میں سب سے پہلے فرانس پہنچ گئے۔

چینی صدر، اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکروں اور یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات کریں گے۔

ماہرین کے مطابق شی جن پنگ کے دورہ یورپ میں یوکرین کی جنگ، تجارت اور سرمایہ کاری ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔

دورے کا بظاہر مقصد چین کے یورپی ممالک کے ساتھ رابطوں میں بہتری لانا اور انہیں مستحکم بنانا ہے۔

فرانس کے بعد چین کے صدر روس کے دوست ممالک سربیا اور ہنگری بھی جائیں گے۔