تعلیمی اداروں میں موسیقی کے پروگراموں کے خلا ف آواز بلندکرینگے،طلباء تنظیمیں

May 06, 2024

لاہور(خبرنگار)مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوئی شرکاء نے مشترکہ طور اعلامیہ پیش کیا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے والے موسیقی مقابلہ جات کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔آل پارٹیز کانفرنس میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر انس محصی،جعفریہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر محمد اکبر، نظریاتی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عبدالرحمن، تحریک طلبا اہلحدیث کے صدر اصیرم، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وسیم،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معمر،جمیعت طلبا اسلام کے رہنما عبدالرحمن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما حاشر،مسلم سٹوڈنٹس مومنٹ کے میاں انصر،جمیعت علماء اسلام (ف)کے رانا عثمان نے شرکت کی۔