رواڈا اورسی بی ڈی کے تعاون سے لاہور کی پہلی جیپ ریلی کاآغاز

May 06, 2024

لاہور( پ ر) شہر کی پہلی جیپ ریلی کاآغاز سی بی ڈی پنجاب میں فلیگ آف تقریب ہوئی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کی مشترکہ کاوش اور سی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے ریلی ہوئی ۔ تقریب کے معزز مہمان خصوصی سی بی ڈی پنجاب کے سی او او اور آر یو ڈی اے بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ تھے۔