وزیراعظم گوادر پورٹ مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں‘ قیصر شیخ

May 06, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ گوادر چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ صدر گوادر چیمبر شمس الحق کلمتی اور دیگر نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کی بحالی‘ پاک ایران اکنامک زون کی فعالیت سمیت تاجروں کے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں‘ یہاں آنے کا مقصد مسائل سے اگاہی اور انکے حل کیلئے اقدامات اٹھانا ہے۔ ہم پرعزم ہیں کہ گوادر پورٹ پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ گہرے سمندر میں قائم گوادر بندرگاہ کو زمانہ قدیم سے بطور تجارتی روٹ استعمال کیا جاتا رہا‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے درمیان سرحدی تجارت کو فروخت دے کر بزنس کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو سوونیئر بھی پیش کیاگیا۔