پی آئی اے کی فروخت، چوتھا اشتہار آگیا

May 06, 2024

کراچی(اسد ابن حسن) ایک طرف تو پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کی انتظامیہ اور دوسری طرف نجکاری کمیشن کبھی یہ دعوے کرتی ہیں کہ ائر لائن کی خریداری کے لیے کسی قابل ذکر پارٹی نے دلچسپی نہیں لی تو کبھی یہ دعوی کرتی ہیں کہ ائر لائن کی خریداری کے لیے 10 پارٹیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مگر ان متضاد دعوؤں کے باوجود نجکاری کمیشن نے ایک دفعہ پھرفروخت کے حوالے سے ہفتے کو چوتھا اشتہار ملکی و غیر ملکی جرائد میں شائع کرواتے ہوئے "انویٹیشن فار ایکسپریشن آف انٹرسٹ" کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 17 مئی مقرر کی ہے۔ اشتہار میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کے دو افراد اور غیر ملکی فائننشل ایڈوائزرز کے دو افراد کے نام اور ان سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔