کراچی‘ لاہور میں ایک، ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا

May 06, 2024

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی اورلاہورمیں ایک، ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے لاہور اور کراچی دونوں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس دن کے چوبیس گھنٹے، ہفتے کے سات دن کھلا رہے گا۔ اس سے ہر کسی کو کسی بھی وقت پاسپورٹ خدمات تک رسائی آسان ہوجائے گی۔