PTI رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ‘ محفوظ رہے

May 06, 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تاہم وہ محفوظ رہے ۔شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل سے اسلام آباد جارہے تھے جب ایم 14 موٹر وے پردوٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی تاہم شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہے۔بعدازاں وہ دوسری گاڑی میں سوار ہوکر اسلام آباد روانہ ہوئے۔