پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت بدھ کو ہوگی

May 06, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف اپیلو ں کی سماعت بدھ 8مئی کو سپریم کورٹ میں ہو گی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کے کوٹہ پر خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا۔