حکومت کا 9 مئی کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

May 06, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت نے 9مئی کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں گزشتہ سال 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کی جائے گی اجلاس بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کی جا رہی ہے۔