بہنوں نے والد کیخلاف ہرزہ سرائی کی، بشریٰ بی بی کی چھوٹی بیٹی کا بیان

May 06, 2024

پاکپتن(نمائندہ جنگ) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی چھوٹی بیٹی کا ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ،بیان میں کہا کہ ضعیف اور دکھیارے والد کے خلاف بہنوں نے جو ویڈیو بنا کرہرزہ سرائی کی ، اس کا جواب دینے آئی ہوں خاور مانیکا میرے والد نہایت ہی نیک سیرت اور پاکباز ہیں والدین ہنسی خوشی زندگی گزار رہےتھے، باپ نے ایک غلطی کی کہ عمران خان کو ہمارے گھر گھسنے کی اجازت دی، عمران خان نے میری والدہ بشریٰ بی بی کو ورغلایا اس کےبعد جوکچھ ہوتارہا میں ایک بیٹی ہونے کے ناطے دہرا نہیں سکتی لیکن میں یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میری والدہ نے عمران خان کے بہکاوے میں آکرہمارے ہنستے بستے گھر کو تباہ کردیا اور ہمارا گھر اجاڑ دیا ، خاتون نے ویڈیو میں مزید کہا کہ میرا والد پہلے تو خاموش رہا کیونکہ اس کے اوپر 2022تک حکومتی پریشر تھا جس کے بعد انہیں خاموشی توڑنا پڑی ، میری سب سے درخواست ہے کہ ایسے شخص سے خود کواور آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھیں۔