اوور بلنگ پر وفاقی وزیر سے منسوب بیان میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن

May 06, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزارت پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز پر اووربلنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے پاور سے منسوب بیان میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے اوور بلنگ کے متعلق کسی چینل سے کوئی بات نہیں کی۔