اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی دوسری فتح، جنوبی کوریا کو کچل دیا

May 06, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایک اور ہم ترین میچ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد کچل دیا اور4- 0 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، ایک طویل عرصے بعد قومی کھلاڑی اپنے مکمل ردہم میں نظر آئے، گیند پر کنٹرول کمال کی دکھائی دیا، ایپوہ ملائیشیا میں اتوار کو دیگر دو میچوں میں ملائیشیا نے کینیڈا کو6-2اور جاپان نے نیوزی لینڈ کو4-1کی شکست دوچار کیا۔ پاکستان کی جانب سے پنالٹی کارنر کے ماہر سفیان خان نے عبدالحنان شاہد، ارشد لیاقت اور غضنفر علی نے گول اسکور کیے۔