FBR کے 2700 ارب کے ٹیکس کیسز دہائیوں سے التواء کا شکار

May 07, 2024

کراچی(این این آئی)ایف بی آر کے مختلف عدالتوں میں تقریباً 2700 ارب روپے کے ٹیکس کیسز دہائیوں سے التوا کا شکار ہیں۔ذرائع ایف بی آر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی مختلف عدالتوں میں ان لینڈ ریونیو کے 2400 ارب، کسٹمز کے اڑھائی سو ارب روپے سے زائد کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔ایف بی آر ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے مجموعی طور پر 90 ہزار ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے سپریم کورٹ میں 95 ارب روپے سے زائد کے 3271کیسز التوا میں پڑے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 180ارب کے 1100 کیسز، سندھ ہائیکورٹ میں سوا 2سو ارب کے 2600 کیسز چل رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں پونے 4 سو ارب کے تقریبا 5700کیسز، پشاور ہائیکورٹ میں 10 ارب کے 400کیسز ہیں۔ ایف بی آرذرائع کے مطابق ایپلیٹ ٹریبونلز میں 15سو 15ارب روپے تک کے 62298ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں۔