جیو پر آج دیکھیں، چوہدری شفقت ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ اداکارہ سلمیٰ حسن کی چٹ پٹی ”ہنسنا منع ہے“

May 19, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی نژاد معروف سعودی بزنس مین چوہدری شفقت محمود دھول نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی نشیب نہیں، ہمیشہ فراز ہی دیکھے ہیں۔ پہلی نوکری کرتے ہوئے ہاتھوں پر چھالے پڑ گئے تھے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ مسجد نبوی کی چھتریاں اور خانہ کعبہ میں نیٹ ورکنگ کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے پاکستان کی مٹی کی خوشبو بہت یاد آتی ہے۔ جدہ میں بجلی کی گھروں تک سپلائی ہماری کمپنی کرتی ہے۔ معروف بزنس میں کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭نامور اداکارہ سلمیٰ حسن نے اپنی زندگی کا یادگار واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بار بندر نے زنجیر توڑی اور میرے سامنے کھڑا ہوکر ڈانس کرنے لگا، میں بھاگ نہیں سکی اور اُس نے مجھے کاٹ لیا۔اداکارہ نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور شوبز کی مصروفیات کے حوالے سے بھی پرستاروں کو آگاہ کیا۔تابش ہاشمی کے چلبلے سوالوں نے بھی دیکھنے والوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کیا۔ ”ہنسنا منع ہے“ شب 11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔