10 مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع، ضبط کرلی جائینگی، شرجیل میمن

May 07, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے تک سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا،۔ 10مئی سے محکمۂ ایکسائز و ٹیکسیشن غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کررہا ہے۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کر لی جائیگی۔کراچی میں محکمہ اطلاعات کے سوشل اینڈ الیکٹرانک میڈیا ڈائریکٹوریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے معاشروں کو منشیات جیسے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے، حکومت سندھ نے روز اول سے یہ تہیہ کر لیا تھا کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا ہے۔