رواں ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

May 07, 2024

رواں ہفتے درجہ حرارت بڑھنے اور ہفتے کے آخر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی تک درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں ممکنہ اضافے سے ہیٹ ویو کی صورتحال ہوسکتی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔

این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ مویشی مالکان شدید گرمی میں اپنے مال مویشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 10 مئی سے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کاشتکار حضرات موسم کی صورتحال کے مطابق اپنے معمولات تشکیل دیں۔