ایم کیو ایم کا گیس کی قلت اور اضافی بلز پر اظہار تشویش

May 08, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کراچی سمیت ملک بھر کے شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور غربت سے پریشان عوام کو گیس کی بندش کی وجہ سے روزانہ گھریلو گیس سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ گیس کے چولہوں میں نہ آنے کے باوجود مہینے کے آخر میں ادارے کی جانب سے بھاری بل بھیجا جانا سراسر ظلم ہے نیز جس کی آخری تاریخ عوام کی تنخواہ آنے سے ہہلے کی دی جاتی ہے اور تنخواہ آنے کے بعد اضافی بل بھرنا عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔