جامعہ کراچی میں ساتھی طلباء پر تشدد اور فائرنگ کے خلاف طلبہ تنظیم کا دھرنا ختم

May 08, 2024

جامعہ کراچی میں ساتھی طلباء پر تشدد اور فائرنگ کے خلافطلبہتنظیم نے دھرنا ختم ہو گیا۔

مبینہ ٹاؤن تھانے کے سامنے طلبہ تنظیم کے پولیس سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

طلبہ تنظیم نے دھرنا ختم کردیا اور سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔

اس سے قبک پولیس کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

پولیس نے کہا کہ سہراب گوٹھ سے مسکن چورنگی جانے والا ٹریفک گلزار ہجری روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔